ابنا: اطلاعات کے مطابق رامین مہمان پرست نے جمعہ کے روز کہا کہ یہ کامیابی ملت فلسطین کے حقوق کے حصول، خاص طور سے، مظلوم اور نہتے فلسطینیوں پر صہیونی ریاست کے جنگي جرائم کے بارے میں قانونی اقدام کا مناسب موقع ثابت ہوسکتی ہے۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امید ظاہر کی کہ ایسے حالات پیدا ہوں گے کہ فلسطین کو جلد از جلد ایک آزاد مملکت کی حیثیت سے اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت مل جائے گي۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جمعرات کی رات فلسطین کو غیر رکن مبصر کا درجہ دئيے جانے پر مبنی قرارداد پاس کر لی گئي تھی۔ ایک سو اڑتیس ممالک نے اس قرارداد کے حق میں جبکہ امریکہ اور اسرائيل سمیت نو ممالک نے اس کے خلاف ووٹ دیا اور برطانیہ سمیت اکتالیس ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔/110
30 نومبر 2012 - 20:30
News ID: 368817
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست نے اقوام متحدہ میں فلسطین کو غیر رکن مبصر کا درجہ ملنے کو مثبت قدم اور ملت فلسطین کے مفاد میں قراردیا ہے۔